سعودی عرب، 2030ءتک ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک لاکھ 24 ہزارنئی اسامیاں

11:30 AM, 26 Oct, 2019

ریاض:سعودی عرب2030ءتک ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ24 ہزار آسامیاں پیدا کرسکتا ہے، اس سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو کم از کم 15ارب ریال فائدہ ہوگا۔

الشرق الاوسط کے مطابق کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور ورجن ہائپر لوپ ون نے سعودی عرب میں ہائپر لوپ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے دنیا بھر میں پہلی کوشش کے تناظر میں سٹریٹجک جائزہ تیار کیا ہے جس سےملک میں 2030ءتک روزگار کے 124000 نئے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔

جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ہائپر ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک ادارہ اور ریسرچ سینٹر کی سکیمیں تیار کرلی ہیں۔

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور ورجن ہائپر لوپ ون 2020ءمیں ہائپر لوپ سینٹر کا افتتاح کریں گے،اس کے لیے انہیں ضروری منظوری درکار ہو گی۔

مزیدخبریں