ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

11:10 AM, 26 Oct, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری و پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد یعقوب کا کلاچی کے گاوں ہتھالہ میں جلسہ تھا۔ پولیس وین جلسے کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کلاچی جا رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب پولیس وین پر دھماکا ہو گیا جس کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزیدخبریں