57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا گیلپ سروے

57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا گیلپ سروے

اسلام آباد:گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ ایک سال میں کارکردگی کو قابل تعریف (اچھی یا بہت اچھی ) قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجمودی کارکردگی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

اس سوال کے جواب میں 32 فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی تھی 25 فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی اچھی تھی گیارہ فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی مناسب تھی چودہ فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی خراب تھی جبکہ تیرا فیصد کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی بہت خراب تھی تاہم پانچ فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1550 مرد وخواتین سے 27 اگست تا 3 ستمبر میں منعقد ہوا غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریباً دو سے تین فیصد لگایا گیا ہے۔