اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے پروٹیکشن آرڈر جاری 

07:36 PM, 26 Oct, 2018

اسلام آباد :پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے.

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کی درخواست پر زیرحراست قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں،  پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے  گئی ہیں،نیب کے زیرحراست شہبازشریف کا  یہ دوسراپروڈکشن آرڈر جاری ہواہے ۔قومی اسمبلی  اجلاس 9نومبرتک جاری رہے اور 12دنوں تک  نیب کی زیرحراست  قائد حزب اختلاف کو اسلام آباد میں رکھے جانے کا امکان ہے  ۔

اعلامیہ کے مطابق  قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں ۔  قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو اتو وہ اسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیب کے زیرحراست شہبازشریف کا  یہ دوسراپروڈکشن آرڈر جاری ہواہے۔

مزیدخبریں