اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبرسے 5 نومبرتک چین کا دورہ مکمل کریں گے جس کے بعد وہ نومبرکےدوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ دورہ ملائیشیا میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری اورشاہ محمود قریشی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملکی ترقی کے لیے آئیڈیل سمجھتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورہ کی خود خواہش کا اظہارکیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 ہفتوں میں یہ تیسرا بیرونی دورہ کریں گے۔