ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

02:38 PM, 26 Oct, 2018

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی:بالی کے معروف اداکار ارجن کپور اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی و اداکارہ ملائیکہ اروڑا میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

ارباز خان اور ملا ئیکہ اروڑا کی علیحدگی کے بعد ارباز کی اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماڈل جورجیا اندریانہ کے ساتھ افیئرز کی خبریں زیر گردش تھیں کہ اب کئی دنوں سے اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بڑھنے والی قربیں بھی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کو مختلف فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ بیٹھا دیکھا جا چکا ہے جب کہ ’انڈین گوٹ ٹیلنٹ‘ کے شو کے دوران بھی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر بھی دیکھا جاچکا ہے۔

دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور اپنی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی ریلیز کے فوری بعد ہی اچانک ملائیکہ کی 45 ویں سالگرہ منانے اٹلی چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں