لاہور: سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپر مل نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے نیب کی اپیل مقررہ قانونی معیاد میں دائر نہ کرنے پر گزشتہ سال 15 دسمبر کو خارج کر دی تھی ،
اس لیے عدالتی فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست جنوری 2018 میں دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے اور تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی جسٹس مشیر عالم کریں گے ۔