اداکاری میں بہتری لانے کے لئے مجھے 25سال لگ گئے: سیف علی خان

11:41 AM, 26 Oct, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکار اور کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان نے کہا ہے کہ اداکاری میں بہتری لانے کے لئے مجھے 25سال لگ گئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کو بالی ووڈ میں 25 سال ہوگئے ہیں اور یہ عرصہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کافی ہوتا ہے، سیف علی خان کے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے دیگر اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار وغیرہ کو آج اداکاری کا کنگ ماناجاتاہے تاہم سیف علی خان کو 25 سال بعد احساس ہوا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب جاکے بہتری آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی اداکاری کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں بہت لیٹ لطیف ہوں، میری اداکاری اب جاکے بہتر ہورہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے میری اداکاری بھی نکھرتی جارہی ہے اور اب مجھے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ آرہا ہے کہ مجھے کیا کرناچاہئے اور کیا نہیں۔

مزیدخبریں