کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے ، شیخ رشید

10:31 AM, 26 Oct, 2018

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرکراچی میں لوکل ٹرین چلانے کافیصلہ ہے، ٹرین دھابیجی،لانڈھی اورکراچی کے درمیان چلے گی۔

100روز میں10 ٹرینیں چلانے کاوعدہ پوراکریں گے۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ یہ 60 روز میں چھٹی ٹرین ہے،صدرمملکت عارف علوی ٹرین سروس کاافتتاح کریں گے۔

مزدوروں سے کیاگیاوزیراعظم کاوعدہ پوراہوگیا۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا میانوالی،لاہوراورسکھرایکسپریس کے بعدسندھ کارخ کیاہے۔اگلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین کاآغازہوگا۔

مزیدخبریں