امریکا میں مشتبہ پیکٹس ملنے کا سلسلہ جاری، کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں

09:50 AM, 26 Oct, 2018

واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک کے ٹائم وارنر سینٹر میں مشتبہ پیکٹ ملنے پر سی این این اور دیگر دفاتر کو خالی کرا لیا گیا۔ فلوریڈا میں بھی مشتبہ پیکٹس موصول ہونے پر پارسل آفس کو خالی کرانا پڑ گیا۔

امریکا میں دوسرے روز بھی مشتبہ پیکٹس ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک کے ٹائم وارنر سینٹر میں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ سی این این کے آفس اور دیگر دفاتر کو خالی کرا لیا گیا۔

اس سے قبل واشنگٹن میں بھی مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر مقامی ریڈیو کی عمارت خالی کرا لی گئی تھی تاہم بعد میں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ گزشتہ روز سابق صدر اوباما، ہیلری کلنٹن سمیت ٹرمپ کے 10 ناقدین کو دھماکا خیز مواد کے حامل پارسل بھیجے گئے تھے۔

امریکی ایجنسیوں کے مطابق پارسل بھیجنے والے شخص کا تعلق فلوریڈا تک ہو سکتا ہے جس کے بعد ریاست میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں