ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم 'دبنگ 3' کی تیاریاں شروع

10:15 PM, 26 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم'دبنگ' کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس 2018 میں کیا جائے گا۔

سلو میاں کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دبنگ' نے باکس آفس پر ایسی دھوم مچائی کے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا، یہی وجہ ہے کہ اب اس فلم کا ایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم دبنگ کا سیکوئل بھی 2012 میں ریلیز کیا گیا جس نے مداحوں کی امیدوں سے بڑھ کر انٹرٹین کیا۔
دبنگ خان کے بھائی اور فلم ساز ارباز خان نے اپنی نئی فلم 'تیرا انتظار ' کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بتایا کہ فلم 'دبنگ 3' کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔
اس وقت فلم تحریری مرحلے میں ہے جبکہ شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس کے درمیان کیا جائے گا۔

 ارباز کی فلم 'تیرا انتظار' میں خوبرو اداکارہ سنی لیون بھی جلوہ گر ہوں گی تاہم ان سے پوچھا گیا کہ کیا دبنگ 3 کی کاسٹ میں سنی لیون بھی ہوسکتی ہیں جس پر فلم ساز کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ سنی فلم کے آئٹم گانے میں نظر آئیں یا ان کا بھی کوئی کردار ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فلم 'دبنگ اور 'دبنگ 2' میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ سناکشی سنہا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزیدخبریں