بھارتی ہسپتال میں خاتون کے گلے سے سونے کی زنجیر چوری ہو گئی

09:56 PM, 26 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لکھنو:بھارت کے ہسپتالوں میں بھی مریض محفوظ نہیں ، ہسپتال میں داخل خاتون کے گلے میں پڑی سونے کی زنجیر اڑا لی گئی

بھارت میں اعظم گڑھ کے سرکاری میڈیکل کالج چکرپان پور کے سرجیکل وارڈ میں داخل خاتون کے گلے میں پڑی سونے کی زنجیر نامعلوم شخص نے اڑا لی۔ واردات کے وقت وارڈ کی لائٹ کٹ گئی تھی۔ خاتو ن کے شور مچانے پر پاس کے بیڈ پر سو رہا لڑکا جب تک اٹھ کر چین چھیننے والے کو پکڑتا اس وقت تک وہ فرار ہوچکا تھا۔تاہم تھانے میں معاملے کی تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں