ٹوکیو: معروف جاپانی کمپنی یاماہا نے اپنی چار پہیوں والی موٹرسائیکل ایم ڈبلیو سی 4 پیش کردی ۔ رپورٹس کے مطابق یاماہا نے یہ کانسیپٹ ورژن ٹوکیو موٹر شو میں پیش کیا جس کا اگلا اور پچھلا حصہ موٹرسائیکل کی طرح ہے جبکہ درمیان سے یہ کسی گاڑی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ایم ڈبلیو سی 4 کا سسپنشن سیٹ اپ سفر کا وہ معیار فراہم کرتا ہے جو روایتی موٹرسائیکلوں میں نہیں ملتا۔ہاماہا کی اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن بالکل ہٹ کر ہے جو آپ تصاویر میں دیکھ ہی سکتے ہیں جبکہ لمبائی 8.7 فٹ اور چوڑائی 2.9 فٹ ہے جو اسے پرہجوم شاہرا?ں میں آسانی سے سفر کرنے میں دے گی، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔
اس موٹرسائیکل میں الیکٹرک موٹر اور معمول کا پٹرول انجن دے کر ہائیبرڈ بنایا گیا ہے۔کمپنی نے اس میں سامان رکھنے کے لیے سیٹ بیک کمپارٹمنٹ دیا گیا ہے اور درحقیقت یہ گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان کی کوئی سواری ہے۔اس موٹر سائیکل کی فروخت کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہ کیا گیا۔