مشرقی افریقہ میں طاعون کی وباء پھیل گئی ،124 افراد ہلاک

07:15 PM, 26 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

مڈغاسکر:مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 124 تک جاپہنچی ہے۔جان لیوا بیماری نے پہلی بار جزیرے پر قائم ملک کے2 سب سے بڑے شہروں کو متاثر کیا ہے۔

مڈغاسکر کے رِسک منیجمنٹ آفس کے بیان میں کہا گیا کہ طاعون سے متاثر ہونے کے اب تک ایک ہزار 192 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 تہائی سے زائد کیسز میں مریضوں کو شدید نمونیا ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک طاعون کے مرض میں مبتلا افراد سے رابطے میں آنے والے 30 فیصد سے کم افراد تک رسائی حاصل ہوسکی ہے جس سے مرض کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مڈغاسکر میں طاعون کی وبا عام ہے، تاہم رواں سال یہ وبا ملک کے 2 سب سے بڑے شہروں انٹاننارِوو اور ٹومَسینا تک پہنچ چکی ہے جو ایک غیر معمولی بات ہے۔

مزیدخبریں