ایل این جی معاہدے پر ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہوں: شاہد خاقان عباسی

ایل این جی معاہدے پر ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہوں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے حوالے سے کیے جانے والے معاہدے کی دستاویزات ہر فورم پر موجود ہیں، اس معاہدے کے تحت سستی ترین گیس حاصل کر رہے ہیں جبکہ ایل این جی معاہدے پر ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہوں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزیدکہنا تھا کہ 2013 میں سی این جی اسٹیشنز اور پاور ہاوسز بند تھے، ماضی میں بجلی کی کمی کے باعث کارخانے بند تھے، لیکن آج ملک کے ہر حصے میں گیس ہر وقت میسر ہے ۔

قطرایل این جی کادنیامیں پریمیئرسپلائرہے،حکومت نے قطر کےساتھ سستاترین معاہدہ کیا،قطرسے معاہدے کی معلومات ہرفورم پرموجودہیں۔ اس وقت دنیا کے موثر ترین پاور پلانٹس پاکستان کو بجلی فراہم کر رہے ہیںجس کے باعث سب سے سستی بجلی پاکستان کے عوام کومیسرہے جو ایک حقیقت ہے ۔ ایک وقت تھا ہم 10 لاکھ ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے تھے لیکن آج ہم 7 لاکھ ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے ہیں

مصنف کے بارے میں