سپریم کورٹ پٹیشن میں شامل پانامہ لیکس کے 436 افراد کا آڈٹ کرے, سراج الحق

05:33 PM, 26 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کی آڑ میں الیکشن ملتوی ہرگز نہیں کئے جانے چاہیں ـ  احتساب کے ساتھ ساتھ انتخابات بھی اپنے وقت پر ہونے چاہیں ـ سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے ان کی رٹ پٹیشن میں شامل پانامہ لیکس کے 436 افراد کا آڈٹ کرے اور ملک کو لوٹنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائےـ انہوں نے کہا   کہ چیئرمین نیب کا یہ بیان کہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ـ قوم کی آنکھیں کھولنے کے کیلئے کافی ہے ـ جماعت اسلامی احتساب تحریک کو جاری رکھے گی.

انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ـ  نا اہل وزیر اعظم نواز شریف پوچھتے ہیں انہیں کیوں نکالا گیا جبکہ 5 بلین غبن کرنے والے شرجیل میمن کی گرفتاری پر بھی واویلہ کیا جا رہا ہےـ  انہوں نے کہا کہ ملک کو گرداب سے نکالنے اور غربت ، مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ صرف جماعت اسلامی کی اہل اور بے داغ قیادت ہی کر سکتی ہے ـ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک استنبول مال روڈ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ حکمرانوں کے پاس ملک کو آگے لیجانے کے لئے کوئی ایجنڈہ نہیں ہے وہ ذاتی ایجنڈہ پر کام کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بجٹ کے 19.3 فیصد حصہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی فراہم کرتے ہیں لیکن یہ سارا پیسہ بھی حکمران لوٹ کر بیرون ملک لے جاتے ہیں اور بڑا لطیفہ یہ ہوا ہے کہ جرمنی میں پی آئی اے کا جہاز ہی غائب ہو گیا جس کا حکومتی سطح پر کوئی نوٹس ہی نہیں لیا گیاـ   

انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف طیب اردوان اور جماعت اسلامی کے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مسلمانوں کی مدد کو پہنچتے ہیں لیکن پاکستان کے وزیر اعظم کی زبان پر اس حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں آیاـ پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے ـ  12 بلین کے خسارے کے باوجود اسحاق ڈار کہتے ہیں معیشت نے ترقی کی ہے ـ اصل ترقی ان حکمرانوں کے بچوں کے اکاؤنٹس،کارخانوں میں اضافہ سے ہوئی ہےـ 

مزیدخبریں