تہران، ریاض: سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ اُس نے ایران اور سعودی عرب کی حکومتوں کے ساتھ تقریبا یکساں نوعیت کے دو معاہدے طے کر لیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت سوئس حکومت ریاض میں ایرانی سفارتی مفادات اور تہران میں سعودی سفارتی مفادات کی نگرانی کرے گی۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات جنوری 2016 میں اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ریاض حکومت کی طرف سے ایک اہم شیعہ رہنما کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد تہران میں قائم سعودی سفارت خانے پر مشتعل ایرانیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ سوئٹزر لینڈ ماضی میں بھی کئی ممالک کے مابین ثالث کا کردار ادا کر چکا ہے۔