ہلسنکی: فن لینڈ کے جنوبی حصے میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ساحلی شہر راسبورگ کے قریب ایک ٹرین ریلوے کراسنگ پر ایک ملٹری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ امدادی سروس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے پیش آیا اور اس سے مجموعی طور پر 11 افراد متاثر ہوئے۔
فن لینڈ ریلوے کے مطابق متاثرہ ریلوے ٹریک کو فی الحال ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔