آگرہ میں دو غیرملکیوں پر پتھروں سے حملہ، جوڑا شدید زخمی ہو گیا

آگرہ میں دو غیرملکیوں پر پتھروں سے حملہ، جوڑا شدید زخمی ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی شہر آگرہ میں ایک غیرملکی جوڑا چند افراد کی جانب سے پتھروں سے حملہ کرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب کیے جانے والے اس حملے میں سوئٹزرلینڈ کے ایک سیاح کے سر کی ہڈی فریکچر ہو گئی جبکہ اس کی خاتون دوست کے بازو پر فریکچر سمیت شدید چوٹیں آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مردوں کے ایک گروپ نے پتھروں سے حملہ کرنے سے قبل اس جوڑے کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کی۔ 

اطلاعات کے مطابق جب یہ زخمی جوڑا زمین پر پڑا تھا تو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بناتے رہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس سوئس جوڑے پر حملے کی تفصیلات مقامی حکام سے طلب کر لی ہیں۔

مصنف کے بارے میں