معروف اداکارہ حریم فاروق نے 33 کلووزن کم کر لیا 

03:23 PM, 26 Oct, 2017

معروف پاکستانی اداکارہ نے 103کلو وزن سے کم کر کے کتنا کر لیا ؟

اسلام آباد:اداکارہ حریم فاروق  کا  میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ان  وزن 103 کلو تھا۔ مگر انہوں نے اپنے عزم، لگن اور محنت کے ذریعے اپنے وزن کو 33 کلو تک کم کرلیا۔

حریم فاروق کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے  انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نےیہ ارادہ کیا کہ مجھے اب اداکاری ہی کرنی ہے تو احساس ہوا کہ اس کیلئے وزن لازمی کم کرنا پڑے گا۔

دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ اُس وقت میرا وزن 103 کلو تھا تو مجھے ایسا لگا کہ یہ بہت ہی مشکل ہوگا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ہارڈ ورک آؤٹ، انتھک محنت اور لگن کے ذریعے اپنا وزن 33 کلو تک گرا کر سب کو حیران کردیا۔

ان کی حالیہ تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ وہی حریم فاروق ہیں جن کا وزن کبھی ایک سو تین کلو ہوا کرتا تھا۔

مزیدخبریں