ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کی نئی محبت کون ہے ؟ حیران کن انکشاف منظر عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی ہیں ۔ اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فٹنس کو لے کو بہت پر جوش ہوں اور "زومبا" کو فٹ رکھنے کے لیے اپنا تی ہوں اور اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیےزومبا کیا کریں ۔
بپاشا باسو نے مزید یہ بھی کہا کہ زومباخود کو فٹ رکھنے کا نیا طریقہ ہے اور "مجھے زومبا سے محبت ہے" ۔انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ خود کو فٹ رکھیں تو زومبا کو ضرو ر اپنائیں ۔