ریاض :سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت متعدد اقدامات کر رہاہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز 500 ارب ڈالر سے نیا شہر بسانے کا منصوبے کا اعلان بھی کیا گیاتھا ۔
اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے اعتدا ل پسندی کی طرف قدم بڑھا دیے ۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجاز ت سمیت متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ حالیہ اقدام میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سعودی وزارت کی طرف سے سعودی عرب میں سرمایہ کاری پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والوں کے استقبال کے لیے باقاعدہ دبئی طرز پر گٹارسٹ بٹھا دیئے گئے ہیں ۔ سعودی ائرپورٹ پرگٹار بجانے والے سعودی شہری حسین حلوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکے 2ساتھی 4دن تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ہائی ل میں گٹار بجا کر سرمایہ کاری مستقبل پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کی پذیرائی کریں گے۔
حلوی نے بتایا کہ وہ روزانہ 6گھنٹے گٹار بجا رہا ہے۔ اسکے2ساتھی بھی اوقات کار متعین کرکے یکے بعد دیگرے گٹار بجا کر مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔