پشاور: پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی معافی کو ان کے لیے رسوائی قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیسز میں معافی مانگ لی جس کے بعد ان کے خلاف کیسز ختم کر دیئے گئے۔
تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان کی معافی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیا۔
رسوائی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔۔ https://t.co/TZrVKHQpmY
— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) October 26, 2017
اپنی ٹوئٹ میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ’رسوائی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے‘۔ عائشہ گلالئی نے جہانگیر ترین کے ایک بیان پر انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
PTI میں بےغیرتوں کی کمی نہیں، ترین صاحب آپ نے اسمبلی سے استعفیٰ بھی دیا اور پرائم منسٹر کو ووٹ دینے تو آپ بھی نہیں گئےتھے، کچھ شرم؟ https://t.co/5w5YM3ROqB
— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) October 26, 2017
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی رکن برقرار ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں