رنویر سنگھ اور دیپکا ایک ساتھ فلم "پدماوتی" کی پروموشن نہیں کریں گے، اہم انکشاف

01:07 PM, 26 Oct, 2017

ممبئی: معروف اداکاررنویر سنگھ اور دیپکا ایک ساتھ فلم "پدماوتی" کی پروموشن کرتے ہوئے نہیں دکھائی دیں گےاہم انکشاف منظر عام پر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں رنویر سنگھ اور دیپکا کو منع کیا گیا ہے کہ وہ ایک ساتھ فلم کی پروموشن نہیں  کریں گے۔


تاہم دیپکا شاہد کپور کے ساتھ فلم کی پروموشن کر سکتی ہیں ۔

جبکہ اس بارے میں ابھی کوئی واضح  نہیں ہو سکا کہ رنویر سنگھ کس کے ساتھ فلم کی پروموشن کریں گے،یافلم کی پروموشن کا حصہ بنیں گے بھی یا نہیں؟ فلمی حلقوں کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  رنویر سنگھ اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے شاید فلم کی پروموشن کا حصہ نہ بن پائیں ۔

مزیدخبریں