لاہور: سعوی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے یکم نومبر سے فنگر پرنٹ سسٹم شروع کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے لیے لاہور میں "اعتماد ٗٗ کا وسیع و عریض دفتر بھی بنا دیاگیاہے ۔
لاہور میں عمرہ آپریٹرز اور متعمرین کی رہنمائی کے لئے اعتماد آفس ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے حوالے سے چند معلومات
1. اعتماد آفس لاہور ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پر یونی فوم کی بلڈنگ کے پاس واقع ہے. بلڈنگ کی سائیڈ سے ایک گلی بلڈنگ کی بیک سائیڈ پر جاتی ہے جہاں فنگر پرنٹس کے لئے دروازہ ہے
2. اعتماد آفس نے عمرہ زائرین کے لئے کافی کشادہ ہال بنایا ہے جس میں بیٹھنے کی کافی گنجائش ہے اور پاسپورٹ آفس کی طرح صورتحال نہیں
3. اعتماد آفس کی ٹائمنگ صبح 08:30 بجے سےسہ پہر 3 بجے تک ہے اور ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔
4. اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ 12 سے 70 سال تک کی عمر کے ہر زائر کا بائیو میٹرک ضروری ہے. 12 سال سے کم اور 70 سال سے زائد عمر میں ضروری نہیں ہے
ریسیپشن پر زائر جا کر اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دکھا کر فیس 600 روپے کے آس پاس جمع کروا کر ٹوکن لے کر انتظار کرے گا اور باری آنے پر اپنے فنگر پرنٹس کروا لے گا
فنگر پرنٹس ہونے کے بعد ایک سلپ مل جائے گی جو کہ عمرہ ویزہ لگوانے کے لئے ضروری ہوگی. اس کے ساتھ کیش کی رسید بھی سنبھال کر رکھیں
فی الوقت اعتماد کے دفاتر صرف لاہور, کراچی اور اسلام آباد میں ہیں مگر کچھ دن تک سکھر, ملتان, ڈی آئی خان اور سرگودھا میں بھی اعتماد کے آوٹ لیٹ کھل جائیں گے۔