ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ آسین نے اکشے کمار کو اپنے بیٹی کا "گاڈ فادر" قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز معروف اداکارہ آسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور معروف اداکار اکشے کمار نے آسین کی بیٹی کے ساتھ تصاویر اتار کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئر کی تھی ۔
یاد رہے کہ اکشے کمار نے نہ صرف آسین کی شادی کروائی تھی بلکہ انہوں نے شادی میں بہت اہم کردار ادا بھی کیا تھا اور اب آسین نے اکشے کمار کو اپنی بیٹی کا "گارڈ فادر "بھی قرار دے دیا ہے۔