ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا ایک ساتھ دبئی میں کیا کر رہے تھے؟

12:00 PM, 26 Oct, 2017

ممبئی:معروف اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا ایک ساتھ دبئی میں کیا کر رہے تھے اہم وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا  اور ارجن کپور ایک ساتھ دبئی میں دیکھے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ارجن کپور ایک دن کے لیے دبئی آئے تھے اور اسی دن ملائکہ اروڑا خان کی سالگرہ تھی اور وہ اپنی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہی تھیں ۔


ارجن کپور کا کہنا تھا کہ وہ پراپرٹی خریدنے کے لیے دبئی آئے تھے ۔لہذا ابھی تک کچھ واضح نہ ہو سکا کہ ارجن کپور ملائکہ سے ملنے آئے تھے یا بزنس کے سلسلے میں ،لیکن سوال یہ ہے کہ ارجن کپور ملائکہ کی سالگرہ کے دن ہی کیوں بزنس کے سلسلے میں دبئی آئے۔
یاد رہے کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد یہ خبریں یہ منظر عام پر آئی تھیں کہ ارجن کپور اور ملائکہ کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ چل رہا ہے۔لیکن ملائکہ نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات نہیں ہیں ۔

مزیدخبریں