ممبئی: بھارت کی ملکہ ٹھمری اور کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیو دل کا دورہ پڑنے سے 88 سال کی عمر میں چل بسیں۔ وہ 8 مئی 1929 کو ورانسی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کلاسیکل گانوں کی تربیت 5 سال کی عمر سے ہی لینا شروع کر دی تھی اور 9 سال کی عمر میں انہوں نے فلم یاد رہے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔
15 سال کی عمر میں انہوں نے بنارس کی کاروباری شخصیت مدھوسدن جین سے شادی کی۔ گریجا دیو کو 1972ء میں پدما شری، 1989ء میں پدما بھوشن اور گزشتہ سال پدما وببھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں