عرشی خان کا شاہد آفریدی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ اہم انکشافات منظر عام پر آگئے

10:21 AM, 26 Oct, 2017

ممبئی:مشہور ریالٹی شو"بگ باس11"کی کنٹسٹنٹ عرشی خان کا شاہد آفریدی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ ان کی دوست گہنہ نے اہم انکشافات کر دئیے ہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور ماڈل عرشی خان کی قریبی دوست اور بھارتی اداکارہ گہنہ نے انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ وہ بچپن سے عرشی خان کے ساتھ ہیں اور وہ عرشی خان کو بہت اچھی طرح جانتی ہیں ۔گہنہ نے اپنے بیان میں کہا کہ " عرشی خان اور شاہد آفریدی کے درمیان جسمانی تعلق کبھی بھی نہیں تھے۔ وہ تو کبھی ان سے ملی بھی نہیں ہے، بلکہ ان دونوں کے درمیان فون پر کبھی بات نہیں ہوئی۔"وہ صرف اور صرف شہرت کے لئے یہ غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں ۔


یاد رہے کہ عرشی خان نے کہا تھا کہ میرا شاہد آفریدی کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے لیکن اب ان کی دوست نے انکشاف کر دیا ہے کہ عرشی خان اور شاہد آفریدی کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہےبلکہ عرشی خان سرا سر جھوٹ اور مکروفریب کا پیکر ہے، حتٰی کہ اس نے اپنی اصل شناخت چھپانے کے لئے بھی جعلسازی کی، اور اس جرم میں وہ مقدمے کا سامنا بھی کررہی ہے۔

مزیدخبریں