اسلام آباد: نواز شریف، مریم، صفدر کیخلاف نیب ریفرنسوں کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی ۔ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو ئی سابق وزیر اعظم نواز شریف تینوں ریفرنسزمیں مرکزی ملزم ہیں جبکہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر صرف ایک ریفرنس میں شریک ملزم ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی سدرہ منصور جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں جہانگیر احمد کو استغاثہ کے گواہوں کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کو فاضل عدالت نے ان کی اہلیہ کی علالت کی وجہ سے حاضری سے استشنیٰ دیا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم بھی عائد کر دی تھی۔ نواز شریف کے نمائندے ظافر خان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ نواز شریف وطن واپس پہنچ کر 26 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونگے لیکن اب تک نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تین بار شیڈول تبدیل ہو چکا ہے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ان سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں