پنجاب اسمبلی میں روزانہ جاتی امراءپھل بھیجنے والے جوس کارنر کا تذکرہ

10:10 AM, 26 Oct, 2017

لاہور:لاہور کا ایک جوس کارنر روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کے گھر پھل بھیجتا ہے،:پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کی طرف سے ایک خاص جوس کارنز کا تذکرہ ہوتا رہا،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور ایک خاص جوس کارنر سے روزانہ تازہ پھل جاتی عمرہ بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک پر موجود ایک جوس کارنر سے روزانہ کی بنیادوں پر جاتی عمرہ پھل جاتا ہے،اس جوس کارنز کو نوازنے کے لیے بے شمارپارکس میں اس جوس کارنر کے لیے جگہ دی گئی ہے۔

وزیر قانون رانا ثنااللہ کے جواب ٹالنے پرمیاں محمود الرشید نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب جوس والے کا بتائیں جو روزانہ رائیونڈ جوس بھیجتا ہے۔ جس پر ڈپٹی سپیکر سردار علی کورچانی نے کہا میاں صاحب ساری باتیں چھوڑیں آپ رانا ثنا اللہ کے پاس جا کر آب زم زم کا ذائقہ چکھیں۔

مزیدخبریں