بھارتی وزیر اعظم پر چوڑیاں پھینکے والی خاتون گرفتار

09:24 AM, 26 Oct, 2017

نئی دہلی :گزشتہ دنوں نریندر مودی مختلف منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے میں اپنے آبائی صوبہ گجرات میں موجود تھے۔ مسٹر مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی تھی اور پرجوش نعرے لگا رہی تھی۔

مودی بھی ہاتھ ہلاکرلوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے جب اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک خاتون نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ یہ دیکھ کر پہلے تو مودی ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے وہاں سے چلے گئے جب کہ مودی کی سیکیورٹی پرمامورافسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا نام چندریکا سولنکی ہے اور اس کا تعلق ایک این جی اوآشاسے ہے۔ ایک سوشل ورکر جگنیش نے ٹویٹ کرتے ہوئے چندریکا کی جانب سے مودی پر چوڑیاں پھینکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ ”آشا“ میں کام کرنے والی خواتین کو کم ازکم 45 ہزار روپے اجرت دینے پر راضی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سولنکی نے یہ حرکت کی۔ چندریکا سولنکی کی مودی پر چوڑیاں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مودی بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک این جی او ”آشا“ سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔اس کے بعد مودی کی سکیورٹی پر مامور افسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں