نیویارک: سونی کمپنی کی جانب سے اے 7 آر تھری کیمرہ لانچ کر دیا گیا ہے۔کیمرے میں باﺅنز ایکس پراسیسر دیا گیا ہے جسکی مدد سے مکینیکل اور الیکٹرانک شٹر موڈ میں آٹو فوکس کے ساتھ 10 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے شوٹنگ کی جا سکتی ہے۔
کیمرے میں فوکس پوائنٹ کے ساتھ 42.4 میگا پکسل کا سینسر دیا گیا ہے۔کیمرے سے مستقل 87 کمپریسڈ اور 28 اَن کمپریسڈ وڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔ اسکے ساتھ کیمرے سے فل فریم اور سپر 35 موڈ میں 4 کے وڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔دو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو بھی کیمرے کا حصہ بنایا گیا ہے۔کیمرے کی بیٹری لائف سیریز کے پچھلے کیمرے کی نسبت دگنی ہے اور اس میں نئے ملٹی شوٹ ریزولوشن موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کیمرے کے ساتھ سونی نے واٹر اور ڈسٹ ریزاسٹنٹ لینس بھی متعارف کروایا ہے۔
کیمرے کو نومبر کے آخر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اسکی باڈی کی قیمت 3199 ڈالر ہو گی۔ نئے لینس کو بھی نومبر کے آخری ہفتے میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 1299 ڈالر ہو گی۔