کراچی: صوبائی وزیر تجارت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے۔خوابوں کے شہزادے منظور وسان نے ایک نئی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا نام ختم ہوجائے گا، ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے اور مستقبل میں یہ ساری جماعتیں نئے نام سے سامنے آئیں گی۔
منظور وسان نے کہا کہ نئی جماعت کا سربراہ کون ہوگا کچھ دن بعد بتاؤں گا تاہم کچھ لوگ نئی پارٹی اور کچھ لوگ کسی اور میں چلے جائیں گے جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں بڑی تبدیلی آئے گی۔