مریم نواز ائر پورٹ سے احتساب عدالت پہنچ گئیں

08:36 AM, 26 Oct, 2017

اسلام آباد: شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی۔ مریم نواز اسلام آباد سے احتساب عدالت پہنچ گئیں ہیں ،تاہم مریم نواز سے پہلے کیپٹن (ر) صفدر پہلے ہی احتساب پہنچ چکے ہیں ۔

مریم نواز کے ساتھ نہ آنے پر کیپٹن صفد ر نے صحافی کو جواب دیا کہ" آپ لوگ کہیں تو میں اور مریم ساتھ آجائیں مگر سیکورٹی والے ساتھ آنے نہیں دیتے"۔

 تفصیلات کےمطابق مریم نواز خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر ایئر پورٹ سے احتساب عدالت تک وی وی آئی پی روٹ لگا دیا گیا۔واضح رہے کہ نواز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں