لندن میں جہانگیر ترین کے 12ایکڑ رقبے پر مشتمل گھر کا سراغ لگا لیا گیا

08:19 AM, 26 Oct, 2017

لندن: پاکستانی صحافی نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے مبینہ گھر ڈھونڈ نکالا ہے ، ان کی مالیت کم وبیش 7ملین پاؤنڈزاور 12ایکڑ پر مشتمل ہے ، جہانگیر خان ترین کا مبینہ گھر لندن کے امیر ترین افراد کے گھروں کے درمیان ہے ۔

معروف صحافی کے مطابق جہانگیر خان ترین کی ملکیت اس جائیداد کی مالیت کم وبیش7ملین پاؤنڈز ہے جبکہ یہ جائیداد لندن سے باہر نیوبری کے علاقے میں موجود ہے، ہائیڈ ہاوس نامی جائیداد جہانگیر ترین کے بیٹوں کی ملکیت ہے جبکہ اس فارم ہاﺅس میں گھوڑوں کے اصطبل ہونے کا بھی موجود ہیں اور اس فارم ہاﺅس کو سیرگاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

2011ءمیں اس پلاٹ کو حاصل کیا گیا جبکہ 2012ءمیں اس پراپرٹی کو گرا کر دوبارہ بنا دیا گیا تھا، اس کے 2بڑے گیٹ ہیں، اس میں گھوڑوں کا اصطبل بھی ہے اور یہاں گھوڑے بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں