اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی: سری لنکا اے کے بقیہ میچز ملتوی، ٹیم وطن واپس

10:18 PM, 26 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سری لنکا اے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وطن واپس روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستان اور سری لنکا اے کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے، جو اب ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور نئے میچز کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں سری لنکا اے کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اور پھر پہلے ون ڈے میں حیدر علی کی شاندار سینچری کی بدولت 108 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں