عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی کے خلاف سخت موقف، مذاکرات کو مسترد کردیا

عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی کے خلاف سخت موقف، مذاکرات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ "گولی چلانا بہت آسان ہے، ایک چھٹّا ماریں اور سب کچھ کلئیر ہو جائے گا"۔ 
انہوں نے بشریٰ بی بی اور علی امین کی قیادت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ پیچھے سے اپنے لوگوں کو آگے بھیج کر خود محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔
 وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے اور گرفتار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کے خلاف اضافی دفعات لگائی جائیں گی تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔

مصنف کے بارے میں