آئی جی اسلام آباد کی پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت، شرپسندوں کا قلع قمع کیا جائے گا

08:06 PM, 26 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:اسلام آباد کے آئی جی  علی ناصر رضوی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ شہر میں ہونے والی شورش کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت شہر کو فوراً شرپسندوں سے پاک کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور غیر ملکی شرپسندوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

مزیدخبریں