اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں اب واضح اور فیصلہ کن اقدام کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں جو وفاقی حکومت کے خلاف اس طرح کی بدامنی اور فسادی کارروائیاں کرتی ہو۔