راولپنڈی: راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ، کل بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق، شہر میں امن و امان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر اٹھایا گیا ہے۔