بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، کے الیکٹرک صارفین کو فائدہ نہیں ملے گا

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، کے الیکٹرک صارفین کو فائدہ نہیں ملے گا

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے، مگر کراچی کے صارفین کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا۔ نیپرا کے دفتر میں اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی، جس میں سی پی پی اے جی نے 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

 نیپرا نے بتایا کہ یہ کمی تمام ڈسکوز کے صارفین پر لاگو ہوگی، سوائے لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے۔ تاہم، اس کمی کا فائدہ کے الیکٹرک صارفین کو نہیں ملے گا۔ نیپرا اس درخواست کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

مصنف کے بارے میں