پاکستان کی شاندار فتح: صائم ایوب کی سنچری، زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کی شاندار فتح: صائم ایوب کی سنچری، زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

بولاوائیو:پاکستان نے بولاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.3 اوورز میں 145 رنز بنائے، جو پاکستان کے بولرز کے سامنے کافی نہ ثابت ہوئے۔

ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان علی آغا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا، جہاں صائم ایوب نے اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور 113 رنز بنائے۔

مصنف کے بارے میں