کیلیفورنیا:انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کیا ہے جس سے صارفین اب اپنی لائیو لوکیشن واٹس ایپ کی طرح اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
یہ فیچر صارفین کو ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) میں اپنی لوکیشن شیئر کرنے کی اجازت دے گا، اور وہ ایک گھنٹے تک اپنی موجودہ لوکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر میں صارفین مخصوص مقامات کو میپ پر پن کرسکیں گے اور یہ فیچر صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا۔
مزید برآں، لوکیشن شیئرنگ کی انڈیکیٹر چیٹ کے اوپر ظاہر ہوگی، اور چیٹ میں موجود افراد ہی اس لوکیشن کو دیکھ سکیں گے۔