کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں سیاسی کشیدگی کے منفی اثرات دیکھنے کو ملے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں کچھ تیزی آئی، لیکن دوپہر کے بعد فروخت کے دباؤ سے 100 انڈیکس 94 ہزار 200 کی سطح تک آ گیا۔