اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی احتجاج کے لیے لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ اسلام آباد آئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے کرایہ کے افراد کو فرنٹ لائن پر لایا ہے اور غریبوں کے بچوں کو احتجاج میں شامل کر کے انہیں ایندھن بنایا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا مقصد 9 مئی کے مقاصد کو دوبارہ حاصل کرنا ہے اور یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔