اسلام آباد:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شامل زیادہ تر افراد خیبر پختونخوا سے آئے ہیں، جن میں تقریباً دو ہزار تربیت یافتہ لوگ بھی ہیں۔ ان افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے بیک گراؤنڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے مذاکرات کیے تھے، مگر انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم نے کسی وقت بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مظاہرین اسلام آباد نہیں پہنچیں گے۔ ریڈ زون کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی گئی ہے، کیونکہ اس وقت یہاں بیلاروس کے سربراہ موجود ہیں۔ وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے اندر موجود "خفیہ ہاتھ" کا ذکر کیا جو اس احتجاج کو کنٹرول کر رہے ہیں اور پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔