واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کے کیس کی فردِ جرم مسترد کر دی گئی ہے۔ ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو ثابت کرنے میں پراسیکیوٹر ناکام رہے ہیں۔
سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں لیکن محکمہ انصاف کی پالیسی کے تحت صدر کے خلاف کارروائی کرنا مشکل تھا۔
رواں سال اگست میں جیک اسمتھ نے 2020 کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کی کوششوں کے حوالے سے نئی فردِ جرم دائر کی تھی، جس میں کچھ الزامات کو کم کر دیا گیا تھا۔