دوسرا ون ڈے: زمبابوے کی آدھی ٹیم 97 رنز پر آؤٹ

02:17 PM, 26 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

 بلاوائیو  : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اور اب تک میزبان ٹیم 97 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی ہے۔

ٹاس کے موقع پر زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جبکہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے کیونکہ ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دو نئے کھلاڑی، ابرار احمد اور طیب طاہر، پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں میدان میں اترے ہیں۔

یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 80 رنز سے شکست دی تھی، اور اس طرح وہ تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں