پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ

12:53 PM, 26 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز، منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

 اس دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اچانک اتار چڑھاؤ آیا اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح تک آ گیا۔

مزیدخبریں